ابنا: بيس فروري سے موسوم تنظيم کي کال پر ہونے والے مظاہروں ميں عوام استبداد کا خاتمہ چاہتے ہيں کہ نعرے لگائے گئےـ
بيس فروري کو اس تنظيم نے پہلي دفعہ حکومت کے خلاف مظاہرے کروائے تھے جس کے بعد اس تنظيم کا نام بيس فروري پڑ گياـ مراکش ميں پہلي جولائي کو ريفرنڈم کرايا گيا جس کا مقصد آئين ميں اصلاح اور ملک کے بادشاہ محمد ششم کے اختيارات کو کم کرنا تھاـ
ريفرنڈم ميں شرکت کرنے والے اٹھانوے فيصدي عوام نے اصلاحات کے حق ميں ووٹ ڈالے تاہم اصلاحات کے نام پر جو اقدامات کئے گئے عوام ان سے قطعي مطمئن نہيں ہيں- عوام کا کہنا ہے کہ شاہي حکومت فريب دہي سے کام لے رہي ہے........
/169